پی ایم انڈیا
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج دہلی کے ستیہ نکیتن میں عمارت منہدم ہونے کے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکام جائے حادثہ پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور اس حادثے سے متاثرہ تمام افراد کو ضروری مدد فراہم کر رہے ہیں۔
وزیراعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک پوسٹ میں کہا:
’’دہلی کے ستیہ نکیتن میں عمارت منہدم ہونے کا حادثہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ اپنے عزیزوں کو کھونے والے خاندانوں سے دلی تعزیت۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔ حکام جائے وقوعہ پر کام کر رہے ہیں اور حادثے سے متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں:وزیراعظم نریندر مودی PM @narendramodi ‘‘
The collapse of a building at Satya Niketan, Delhi is distressing. Condolences to those who lost their loved ones. Praying for the speedy recovery of the injured. Authorities are working at the site and assisting those affected in the mishap: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) September 6, 2026
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔م ش ع ۔ع ن)
U. No. 3096