پی ایم انڈیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن کا ایک مضمون شیئر کیا، جس میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ روایتی ہندوستانی دستکاری اختراع اور عالمی شراکت داری کے ذریعے معاشی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ “ایک ضلع، ایک مصنوعات” (ون ڈسٹرکٹ، ون پروڈکٹ) پہل مقامی دستکاری کو نئی منڈیاں فراہم کرنے، پائیدار روزگار کے مواقع پیدا کرنے، ثقافتی ورثے کے تحفظ اور عالمی سطح پر ہندوستان کی مسابقتی صلاحیت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے اپنے مضمون میں واضح کیا ہے کہ کس طرح روایتی ہندوستانی دستکاری اختراع اور بین الاقوامی شراکت داری کے ذریعے معاشی ترقی کی نئی راہیں ہموار کر سکتی ہے، جبکہ “ایک ضلع، ایک مصنوعات” پہل مقامی ہنرمندوں اور دستکاری کی مصنوعات کو عالمی منڈی تک رسائی دلانے میں معاون ثابت ہو رہی ہے۔
Union Minister Smt. @nsitharaman highlights how traditional Indian craftsmanship can drive economic growth through innovation and global partnerships.
The ‘One District, One Product’ initiative is helping local crafts gain market access, create sustainable livelihoods, preserve… https://t.co/idUMMgPSbq
— PMO India (@PMOIndia) July 19, 2026
******
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 135 )
Union Minister Smt. @nsitharaman highlights how traditional Indian craftsmanship can drive economic growth through innovation and global partnerships.
— PMO India (@PMOIndia) July 19, 2026
The 'One District, One Product' initiative is helping local crafts gain market access, create sustainable livelihoods, preserve… https://t.co/idUMMgPSbq