پی ایم انڈیا
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 17 مئی 2026 کو سویڈن کی ولی عہد شہزادی رائل ہائینس وکٹوریا اور سویڈن کے وزیراعظم جناب الف کرسٹرسن کے ساتھ سویڈن کی منتخب کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کے ساتھ بات چیت کی۔
وزیراعظم مودی نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت اور سویڈن جمہوریت، شفافیت، جدت اور پائیداری جیسے مشترکہ اقدار سے جڑے ہوئے ہیں، جو ایک پرعزم اور مستقبل پر مبنی اقتصادی شراکت داری کی مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج بھارت اور سویڈن کی شراکت صرف اقتصادی تعلقات تک محدود نہیں رہی بلکہ یہ خیالات، ٹیکنالوجی، جدت اور مشترکہ تخلیق کی شراکت بن چکی ہے۔ انہوں نے بھارت کی ترقی میں سویڈش کمپنیوں کے طویل مدتی کردار کا خیرمقدم کیا اور تحقیق، جدت، ماحولیات کیلئے سازگار معیشت کی طرف منتقلی اور صنعت سازی کے شعبوں میں مزید گہرے تعاون کی حوصلہ افزائی کی۔
وزیراعظم نے بھارت کی تیز رفتار معاشی تبدیلی سے آگاہ کیا، جو اصلاحات، مضبوط گھریلو مانگ، ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچے، صنعت کی توسیع اور نئی نسل کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے تقویت پا رہی ہے۔ انہوں نے سویڈش کمپنیوں کو “میک ان انڈیا”، “قومی سبز ہائیڈروجن مشن”، اور “قومی اہم معدنیات مشن” جیسے پروگراموں کے تحت بھارت میں اپنی موجودگی بڑھانے کی دعوت دی اور ساتھ ہی صاف توانائی، دفاع، سیمی کنڈکٹرز اور جدید صنعت سازی جیسے شعبوں میں بڑھتے ہوئے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی۔
گفتگو کا مرکزی محور ،لچکدار سپلائی چین، سبز منتقلی، پائیدار نقل و حرکت، حیاتیاتی علوم اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانا بھی تھا۔ وزیراعظم مودی نے 21ویں صدی کے لیے حل تیار کرنے کے لیے سویڈن کی جدت اور پائیداری کی صلاحیتوں کو بھارت کے وسیع امکانات، افرادی قوت اور ترقی کی رفتار کے ساتھ جوڑنے کی اہمیت پر زور دیا۔
***
ش ح ۔ع ح۔م ش
U. No.7180
Prime Minister Ulf Kristersson and I met business leaders of Sweden in Gothenburg last evening. Her Royal Highness Crown Princess Victoria also took part in this interaction. We had wide ranging conversations with the business leaders on how economic linkages between India and… pic.twitter.com/pOzRAD4Yys
— Narendra Modi (@narendramodi) May 18, 2026