Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے سٹی گیس ڈسٹری بیوشن کے 9ویں راؤنڈ کے کام کے آغاز کے لئے سنگ بنیاد رکھا


 

نئی دہلی،22؍نومبر،وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں نویں سی جی ڈی نیلامی راؤنڈ کے تحت سٹی گیس ڈسٹری بیوشن (سی جی ڈی) کے کام کے آغاز کے لئے ویڈیا کانفرنسنگ کے ذریعے سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے اس موقع پر سی جی ڈی نیلامی کے دسویں راؤنڈ کا بھی آغاز کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سٹی گیس ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کے قیام کا کام سی جی ڈی نیلامی کے 9 ویں راؤنڈ کے تحت 129  اضلاع میں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی جی ڈی نیلامی کے دسویں راؤنڈ کے بعد سٹی گیس ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کے تحت 400 سے زائد اضلاع کا احاطہ کیا جائے گا، جس سے تقریبا ً 70 فیصد آبادی کو فائدہ حاصل ہوگا۔

 وزیراعظم نے شفاف توانائی کی جانب بڑھنے کے لئے گیس پر مبنی معیشت کی اہمیت اور رول کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت گیس پر مبنی معیشت کے تمام پہلوؤں پر توجہ دے رہی ہے۔ جناب مودی نے ملک میں گیس انفرااسٹرکچر کو مستحکم کرنے کے لئے مرکزی حکومت کے ذریعے اٹھائے جارہے مختلف اقدامات خصوصی طور پر ایل این جی ٹرمنلوں کی تعداد میں اضافہ ، ملک بھر میں گیس گرڈ بنانے اور سٹی گیس ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک قائم کرنے پر روشنی ڈالی۔

شفاف توانائی کی جانب بڑھنے میں گیس پر مبنی معیشت کے رول کی وضاحت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ شفاف توانائی کے حل کے لئے سی جی ڈی نیٹ ورک بڑا رول ادا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے شفاف توانائی کے لئے کئے جارہے اقدامات بڑے اور کافی اہم ہیں۔ اس سلسلے میں وزیراعظم نے مرکزی حکومت کی شفاف توانائی کے لئے کی جارہی مختلف پہلو جیسے ایتھنول بلینڈنگ ، کمپریسڈ بائیوگیس پلانٹس ، ایل پی جی کا وسیع احاطہ اور آٹو موبائلز کے لئے بی ایس-6 ایندھن کا ذکر کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ چار برسوں کے دوران 12 کروڑ سے زیادہ ایل پی جی کنکشن مہیا کرائے گئے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ گیس نیٹ ورک شہروں میں ایک نیا ایکونظام قائم کریں گے جس سے گیس پر مبنی صنعتیں قائم ہوں گی، نوجوانوں کو روزگار کے نئے مواقع ملیں گے ور شہروں کی زندگی میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت گیس پر مبنی معیشت اور شفاف توانائی کے اہداف کو پورا کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان اہداف کو پورا کرنے کی نہ صرف ہماری  ضرورت ہے بلکہ تمام انسانیت اور مستقبل کی نسلوں کی بھی ضرورت ہے۔

 

 

U-5901