Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے طارق رحمان کو بنگلہ دیش کے انتخابات میں جیت حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور دو طرفہ تعلقات کے لیے بھارت کے عزم و وابستگی کا اظہار کیا


وزیر اعظم  جناب نریندر مودی نے بنگلہ دیش کے عام انتخابات میں بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کی شاندار جیت پر پارٹی کے رہنما  جناب طارق رحمان سے بات کی اور انہیں مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے گفتگو کے دوران  جناب رحمان کو بنگلہ دیش کے عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کی کوششوں میں اپنی نیک تمنائیں اور حمایت کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور دوستانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور بنگلہ دیش قریبی ہمسایہ ممالک ہیں اور ان کے درمیان تاریخی اور ثقافتی روابط مضبوط ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک اور عوام کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے بھارت کی مستقل وابستگی کو دہرایا۔

وزیراعظم نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنے پیغام میں کہا:

’’ جناب طارق رحمان سے بات کر کے مجھے بہت خوشی ہوئی۔ میں نے انہیں بنگلہ دیش کے انتخابات میں ان کی شاندار جیت پر مبارکباد دی ہے۔

میں نے بنگلہ دیش کے عوام کی امنگیں پوری کرنے کے ان کے اقدامات میں اپنی نیک تمنائیں اور حمایت کا اظہار کیا ہے۔

میں نے تاریخی اور ثقافتی روابط والے دونوں قریبی ہمسایہ ممالک کے عوام کی امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے بھارت کی مستقل وابستگی کی تصدیق کی ہے۔‘‘

@trahmanbnp

****

(ش ح۔ ش ت ۔ ش ب ن)

U- 2376