Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے علم، مہارت اور صحت کی اہمیت پر زور دینے والا سنسکرت کا ایک سبھاشتم شیئر کیا


وزیراعظم نریندر مودی نے آج سنسکرت کا ایک سبھاشتم شیئر کیا، جس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ علم حاصل کرنے، نئی مہارتیں سیکھنے اور اچھی صحت کو ترجیح دینے کے ذریعے ملک کا نوجوان طبقہ ہندوستان کے مستقبل کی تشکیل میں ایک عظیم قوت کے طور پر ابھر رہا ہے۔ یہ اوصاف نہ صرف افراد کو بااختیار بناتے ہیں ،بلکہ قوم کی تعمیر و ترقی میں بھی نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے سنسکرت کا ایک شلوک شیئر کیا:

धन्यानामुत्तमं दाक्ष्यं धनानामुत्तमं श्रुतम्।

लाभानां श्रेय आरोग्यं सुखानां तुष्टिरुत्तमा।।

وزیراعظم نے ایکس پر لکھا:

علم سے دانائی، مہارت سے ترقی اور اچھی صحت سے ہر عزم کو کامیابی ملتی ہے۔ آج ہمارے نوجوان انہی اوصاف کو اپنا کر ملک کی شناخت کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں۔

धन्यानामुत्तमं दाक्ष्यं धनानामुत्तमं श्रुतम्।

लाभानां श्रेय आरोग्यं सुखानां तुष्टिरुत्तमा।।

 

*******

) ش ح –   م ع ن-  م ش )

U.No. 9956