Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے مختلف تہواروں کی مبارکباد دی


نئی دہلی،14 اپریل  /       وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ملک کے عوام کو مختلف تہواروں کی مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اپنی مبارکباد کے پیغام  میں کہا‘‘ہندوستان کے لوگ آنے والے دنوں میں  مختلف تہواروں کے موقع پر کثرت میں وحدت ، اتحاد و ہم آہنگی اور آپسی بھائی چارے کےجذبے  کی تقریبات منا رہے ہیں۔ تمام اہلیان وطن  کو مقدس مواقع کی مبارکباد۔ خدا کرے کہ ہر ایک کی زندگی میں مسرت اور خوشحالی آئے’’۔

آپ سبھی کو بیساکھی کی مبارکباد آپ کو بیساکھی کی خوشیاں مبارک ہو۔ خدا کرے کہ یہ مبارک دن ہم میں سے ہر ایک کی زندگی میں صحت اور کامیابیاں لائے۔ ہم اس موقع پر ملک و قوم کا پیٹ بھرنے والے محنت کش کسانوں کو سلام کرتے ہیں۔

‘‘ملک کی فعال اوڑیا  برادری کو نئے سال کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ‘‘ ایک نیا سال ، نئے حوصلے اور نئی امیدیں ،خدا کرے کہ یہ مہا وشوبا سنکرانتی  آپ سبھی کی تمنائیں پوری کرے۔ سبھی کی خوشحالی اور خوشیوں کی دعائیں ’’۔

تمل عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ‘‘ عزیز تمل بہنو اور بھائیو۔آپ کو ایک انتہائی خوشگوار نئے سال کی دعائیں پیش کرتا ہوں ۔ میری بہنو اور بھائیوں کو پوٹھانڈو کی مبارکباد۔خدا کرے کہ آنے والا سال آپ کی تمام امیدیں اور آرزوئیں پوری کرے ۔ خدا کرے کہ ہر شخص صحت مند اور خوشحال رہے۔

**************

( م ن ۔ س ش ۔  م ف (

U-NO: 1855