پی ایم انڈیا
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے مردوں کے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ یہ شاندار کامیابی غیر معمولی مہارت، پختہ عزم اور بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پوری ٹورنامنٹ کے دوران ٹیم نے بہترین ہمت اور حوصلے کا مظاہرہ کیا ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ بھارتی ٹیم کی اس فتح نے ہر بھارتی کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور ملک کو خوشیوں سے بھر دیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا:
“چیمپئنز!
مردوں کے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر بھارتی ٹیم کو بہت بہت مبارک ہو! یہ غیر معمولی کامیابی آپ کی بہترین مہارت، پختہ ارادے اور مثالی ٹیم ورک کی عکاس ہے۔ ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار ہمت دکھائی ہے۔ اس جیت نے ہر ہندوستانی کے دل کو فخر اور خوشی سے بھر دیا ہے۔ شاباش، ٹیم انڈیا!”
Champions!
Congratulations to the Indian team on winning the ICC Men’s T20 World Cup!
This remarkable triumph reflects exceptional skills, determination and teamwork. They have shown outstanding grit through the tournament.
This victory has filled every Indian heart with…
— Narendra Modi (@narendramodi) March 8, 2026
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔م م ع ۔ ن م۔
U-3537