Search

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے مغربی مضافاتی ایکسپریس وے اور بلبھ گڑھ- مجیسر میٹرولنک سے متعلق کنڈلی- مانیسر سیکشن کا افتتاح کیا

وزیراعظم نے مغربی مضافاتی ایکسپریس وے اور بلبھ گڑھ- مجیسر میٹرولنک سے متعلق کنڈلی- مانیسر سیکشن کا افتتاح کیا

وزیراعظم نے مغربی مضافاتی ایکسپریس وے اور بلبھ گڑھ- مجیسر میٹرولنک سے متعلق کنڈلی- مانیسر سیکشن کا افتتاح کیا

وزیراعظم نے مغربی مضافاتی ایکسپریس وے اور بلبھ گڑھ- مجیسر میٹرولنک سے متعلق کنڈلی- مانیسر سیکشن کا افتتاح کیا


 

نئی دہلی،19؍نومبر، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج سلطان پور ، گروگرام ، ہریانہ میں مغربی مضافاتی ایکسپریس وے کے تحت کنڈلی – مانیسر سیکشن کا افتتاح کیا جو کنڈلی- مانیسر- پلول (کے ایم پی) کا حصہ ہے۔ انہوں نے اس موقع پر بلبھ گڑھ- مجیسر میٹرو لنک کا بھی افتتاح کیا اور  شری وشو کرما اسکل یونیورسٹی کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

اس موقع پر بڑی تعداد میں موجود حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایکسپریس وے اور میٹرو کنکٹی ویٹی ہریانہ میں نقل وحمل کا ایک انقلاب متعارف کرائے گی۔ انہوں نے اس خطے کے نوجوان شری وشو کرما اسکل یونیورسٹی سے زبردست استفادہ حاصل کریں گے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ مرکزی حکومت نے اس امر کو یقینی بنایا تھا کہ کے ایم پی ایکسپریس وے پروجیکٹ ترجیحاتی بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچ جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپریس وے دہلی اور گرد نواح کے علاقوں میں کثافت کو کم کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ذریعے زندگی بسر کرنا آسان ہوگا اور ماحولیات دوست سفر کرنا بھی ممکن ہوسکے گا۔

 نقل وحمل سے مربوط کنکٹی وٹی کی اہمیت  اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ خوشحالی ، اختیار کاری اور رسائی حاصل کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہراہوں ، میٹرو  اور آبی راستوں کا ایکو نظام جو وضع کیا جارہا ہے، وہ اپنے طور پر روزگار کے مواقع فراہم کرائے گا، خصوصا مینوفیکچرنگ ، تعمیرات اور خدمات کے شعبوں میں روزگار فراہم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں  27 کلو میٹر کی شاہراہیں یومیہ بنیاد پر تعمیر ہورہی ہیں، جبکہ 2014 میں اس کے مقابلے میں محض 12 کلو میٹر یومیہ شاہراہیں تعمیر ہوا کرتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مرکزی حکومت کا نظریہ اور  اس کی قوت ارادی پورے بھارت کو تبدیلی سے ہمکنار کرنے کی اہل ہوتی ہے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ملک کے نوجوانوں کی توقعات اور آرزوؤں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے پابند عہد ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ شری وشو کرما اسکل یونیورسٹی نوجوانوں کو ہنر مند بنانے میں ایک اہم کردار ادا کرے گی اور  وہ اس کے ذریعے نئے  مواقع سے استفادہ کرسکیں گے۔

 وزیراعظم نے مرکزی حکومت کے ویژن  کے نفاذ  کے سلسلے میں  ریاستی حکومت  کی کوششوں  کی ستائش کی۔ انہوں نے ملک کے تئیں ہریانہ کے نوجوانوں، خصوصا کھیل کود کے شعبے میں ان کے تعاون کی ستائش کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن-وا- ق ر)

U-5853