Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے مہارانا پرتاپ کے یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا


وزیراعظم نریندر مودی نے عظیم سپہ سالار مہارانا پرتاپ کے یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ مہارانا پرتاپ بہادری اور شجاعت کی لازوال علامت ہیں۔ انہوں نے اپنی مادرِ وطن کی عزت، وقار اور عظمت کے تحفظ کے لیے اپنی پوری زندگی وقف کر دی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ مہارانا پرتاپ کی بے مثال جرأت اور غیر متزلزل خودداری کی داستانیں آنے والی نسلوں تک اہلِ وطن کے دلوں میں حب الوطنی کے جذبے کو روشن کرتی رہیں گی۔

وزیراعظم نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا:

’’بہادری اور شجاعت کی لازوال علامت، ملک کے عظیم سپاہی مہارانا پرتاپ کو اُن کے یومِ پیدائش پر پُرخلوص خراجِ عقیدت۔ انہوں نے مادرِ وطن کی آن، بان اور شان کے تحفظ کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی۔ اُن کی بے خوف جرأت اور اٹل خودداری کی داستانیں صدیوں تک اہلِ وطن کے دلوں میں حب الوطنی کا چراغ روشن کرتی رہیں گی۔‘‘

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-6843