Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے نائیجیریا کے سابق صدر محمدو بوہاری کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نائجیریا کے سابق صدر محمدو بوہاری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔جناب مودی نے مختلف مواقع پر محمدو بوہاری سے ہونے والی اپنی ملاقاتوں اور بات چیت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دانشمندی، خلوص، اور بھارت-نائجیریا دوستی سے ان کی غیر متزلزل وابستگی نمایاں تھی۔وزیر اعظم نے مزید کہا،’’میں بھارت کے 1.4 ارب عوام کے ساتھ مل کر ان کے اہلِ خانہ، نائجیریا کے عوام اور حکومت سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔‘‘

وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا:

’’نائجیریا کے سابق صدر محمدو بوہاری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہوں۔ مجھے مختلف مواقع پر اُن سے ہونے والی ملاقاتیں اور بات چیت بخوبی یاد ہیں۔ ان کی دانشمندی، خلوص، اور بھارت-نائجیریا دوستی سے ان کی غیر متزلزل وابستگی نمایاں رہی۔
میں بھارت کے 1.4 ارب عوام کے ساتھ مل کر ان کے اہلِ خانہ، نائجیریا کے عوام اور حکومت سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔‘‘

@officialABAT
@NGRPresident

*******

 (ش ح۔ش ت ۔ م ش)

U:2720