Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے وڈودرا جاتے ہوئے لی گئی سومناتھ مندر کی ایک تصویر شیئر کی


وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج سومناتھ مندر کی ایک تصویر شیئر کی، جو انہوں نے سومناتھ سے وڈودرا جاتے ہوئے لی تھی۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ پربھاس پاٹن کے ساحل پرواقع  سومناتھ مندر عقیدت، تاریخ اور تہذیبی روحانیت کی ایک روشن علامت کے طور پر بلند و بالا کھڑا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ابدی مندر وحشیانہ حملوں، یلغاروں اور صدیوں کے گزرنے کے باوجود قائم و دائم رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سومناتھ ہر بھارتی کو طاقت، حوصلہ اور امید عطا کرتا ہے۔

ایکس پر سلسلہ وار پوسٹس میں وزیرِ اعظم نے لکھا:

“میں نے یہ تصویر سومناتھ سے وڈودرا جاتے ہوئے لی…

پربھاس پاٹن کے ساحل پر واقع سومناتھ مندر عقیدت، تاریخ اور تہذیبی روحانیت کی ایک روشن علامت ہے۔ یہ وحشیانہ حملوں، یلغاروں اور صدیوں کے گزرنے کے باوجود قائم رہا ہے۔ یہ ابدی ہے۔ سومناتھ ہر بھارتی کو طاقت، حوصلہ اور امید دیتا ہے۔

ہر ہر مہادیو!”

 

 

************

 

 

 

ش ح۔م م۔ش ت

 (U: 6921)