پی ایم انڈیا
نئی دہلی،20/نومبر۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سابق مرکزی وزیر جناب پریہ رنجن داس منشی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ جناب پریہ رنجن داس منشی مالامال سیاسی اور انتظامی تجربے کے ساتھ ایک مقبول رہنما تھے۔ انھوں نے ہندوستان میں فٹبال کو مقبول بنانے کا قابل تعریف کام کیا اور انھیں ان کے انتقال کی خبر سن کر سخت افسوس ہوا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ میری دلی ہمدردی داس منشی اور ان کے سوگوار کنبے کے ساتھ ہے۔
U-5818
Shri Priya Ranjan Dasmunsi was a popular leader with rich political and administrative experience. He did notable work to popularise football in India. Saddened by his demise. My thoughts are with Deepa Dasmunsi ji and family as well as his supporters.
— Narendra Modi (@narendramodi) November 20, 2017