Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے گلاسگو دولت مشترکہ کھیلوں میں ویٹ لفٹنگ کے مردوں کے 65 کلوگرام مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر راجا مُتھوپنڈی کو مبارک باد دی


وزیرِاعظم جناب نریندر مودی نے آج ویٹ لفٹنگ میں بھارت کے لیے ایک اور تمغہ حاصل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے گلاسگو دولتِ مشترکہ کھیلوں میں ویٹ لفٹنگ کے مردوں کے 65 کلوگرام مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر راجا مُتھوپنڈی کو مبارک باد پیش کی۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ راجا متھوپنڈی کی یہ کامیابی ہر بھارتی کے لیے خوشی اور فخر کا باعث ہے۔ انہوں نے ان کی آئندہ کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

ایکس پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم نے کہا:

’’ویٹ لفٹنگ میں بھارت کے لیے ایک اور تمغہ!

گلاسگو دولتِ مشترکہ کھیلوں میں مردوں کے 65 کلوگرام مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر راجا مُتھوپنڈی کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد۔ ان کی کامیابی ہر بھارتی کے لیے خوشی اور فخر کا باعث ہے۔ ستقبل میں ان کی تمام جدوجہدکے لئے میری نیک تمنائیں۔‘‘

#CWG2026″

********

ش ح ۔ م م ۔ م ا

Urdu No-643