Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے یرغمالیوں کی رہائی کا خیرمقدم کیا ؛ خطے میں امن کے لیے صدر ٹرمپ کی مخلصانہ کوششوں کی حمایت کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دو سال سے زیادہ کی قید کے بعد تمام یرغمالیوں کی رہائی کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی رہائی ان کے اہل خانہ کی ہمت، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امن کوششوں اور وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے عزم کو خراج تحسین ہے۔

جناب مودی نے خطے میں امن قائم کرنے کے لیے صدر ٹرمپ کی مخلصانہ کوششوں کی حمایت کا بھی اظہار کیا۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں، جناب مودی نے کہا؛

’’ہم دو سال سے زائد قید کے بعد تمام یرغمالیوں کی رہائی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ان کی رہائی ان کے اہل خانہ کی ہمت، صدر ٹرمپ کی غیر متزلزل امن کی کوششوں اور وزیر اعظم نتن یاہو کے مضبوط عزم کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ ہم خطے میں قیام امن کے لیے صدر ٹرمپ کی مخلصانہ کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

@POTUS

@realDonaldTrump

@netanyahu‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن- ع ر )

U.No:9805