Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے 11/9 حملوں کے متاثرین کو یاد کیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا


وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 11/9 کے ہولناک دہشت گردانہ حملوں کی 25ویں برسی کے موقع پر ان حملوں کے متاثرین کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا، جن کی زندگیاں ہمیشہ کے لیے تبدیل ہو گئیں۔

جناب مودی نے کہا کہ دہشت گردی نے دنیا بھر میں بے شمار جانیں لی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پار دہشت گردی کا شکار ہونے کے باعث ہندوستان گزشتہ کئی دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے آگے رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ دہشت گردی کا خطرہ مسلسل نئی شکل اختیار کر رہا ہے، لیکن دہشت گردی کی ہر شکل اور ہر مظاہرکے خلاف ہندوستان کا عزم اور اس کی مخالفت غیر متزلزل ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کی اس لعنت کے خلاف جاری تمام کوششوں کے ساتھ یگانگت  کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے 2014 میں 9/11 میموریل اینڈ میوزیم کے اپنے دورے کی جھلکیاں بھی شیئر کیں۔

جناب مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا؛

“11/9 کے ہولناک دہشت گردانہ حملوں کو 25 سال گزر چکے ہیں۔ ہم ان حملوں کے متاثرین کو یاد کرتے ہیں، انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، جن کی زندگیاں ہمیشہ کے لیے بدل گئی تھیں۔

دہشت گردی نے دنیا بھر میں بے شمار جانیں لی ہیں۔ سرحد پار دہشت گردی کا شکار ہونے کے ناطے، ہندوستان گزشتہ کئی دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں سب سے آگے رہا ہے۔

اگرچہ دہشت گردی کا خطرہ مسلسل نئی شکل اختیار کر رہا ہے، لیکن دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر کے خلاف ہمارا عزم اور مخالفت غیر متزلزل ہے۔ ہم دہشت گردی کی اس لعنت کے خلاف کی جانے والی تمام کوششوں کے ساتھ متحد ہو کر کھڑے ہیں۔

سال 2014 میں 9/11 میموریل اینڈ میوزیم کے اپنے دورے کی کچھ جھلکیاں پیش ہیں۔”

************

 

ش ح۔ع و ۔ ج ا

          (U: 3307)