پی ایم انڈیا
نئیدہلی۔22ستمبر 2018 ؛ اسٹیج پر موجود اڈیشہ کے گورنر پروفیسر گنیشی لال جی، ریاست کے وزیراعلیٰ، میرے دوست جناب نوین پٹنائک جی، مرکز میں کابینہ کے میرے ساتھی جناب جیوئل اورم جی، جناب دھرمیندر پردھان جی، کابینہ میں میرے ساتھی جناب ستپتی جی، یہاں کے رکن برجکشور پردھان جی، اور پیارے بھائیوں اور بہنوں۔
اس کے بعد مجھے ایک بڑی ریلی میں بولنا ہے اور اس لیے میں اس کی تفصیلی گفتگو یہاں نہ کرتے ہوئے بہت ہی کم لفظوں میں اس موقعے پر ، اس کے تئیں میں خوشی کا اظہار کرتاہوں اور مقررہ وقت میں اس پروجیکٹ کو مکمل کرنے کے عہد کے ساتھ میں متعلقہ سب کو بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔
ایک طرح سے یہ تجدید کا کام کرنے کا مجھے موقع ملا ہے۔ کئی دہائیوں پہلے جو خواب دیکھے تھے ، لیکن کسی نہ کسی کمی کی وجہ سے وہ سارے خواب بکھر چکے تھے۔ اور یہاں کے لوگوں نے بھی امید چھوڑ دی تھی کہ کیا اس پروجیکٹ کو ، اس شعبے کو دوبارہ زندگی حاصل ہو سکتی ہے کیا؟
لیکن ہم نے عہد کیا ہے ملک میں نئی توانائی کے ساتھ، نئی رفتار کے ساتھ ملک کو نئی بلندیوں پر لے جانا ہے، اور اس عزم کو پار کرنے کے لیے ایسے کئی بہت بڑے پروجیکٹس، کئی بڑے منصوبے، کئی بڑے اقدام، اس میں بھی توانائی چاہیے، اس میں بھی قوتِ عزم چاہیے۔ اور اسی کا نتیجہ ہے کہ تقریباً 13 ہزار کروڑ روپیے کی لاگت سے آج اس پروجیکٹ کی پھر سے تجدید کاری کا کام یہاں شروع ہو رہا ہے۔
مکمل طور پر ہندوستان کے لیے یہ نئی ٹیکنالوجی ہے۔ کول گیسی فکیشن کے ذریعے یہاں کے اس کالے ڈائمنڈ کو ایک نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے نہ صرف اس شعبے بلکہ ملک کو بھی نئی سمت ملنے والی ہے۔ ملک کو باہر سے جو گیس لانا پڑتا ہے، باہر سے یوریا لانا پڑتا ہے، اس سے بھی نجات ملے گی اور بچت ہوگی۔
اس شعبے کے نوجوانوں کے لیے یہ روزگار کا بھی بڑا موقع ہے۔ تقریباً ساڑھے چار ہزار لوگ اس پروجیکٹ کے ساتھ جڑیں گے اور اس کی وجہ سے اس کے آس پاس بھی بہت سی تنظیمیں فروغ پائیں گی، جس کا فائدہ یہاں ملے گا۔
ترقی کی سمت کیسے بدلی جا سکتی ہے – نیتی صاف ہو، نیت ملک کے لیے وقف ہو، تب فیصلے بھی اعلیٰ ہوتے ہیں۔ ہمارے ملک میں نورتن، مہارتن، رتن – ایسے کئی سرکاری پی ایس یوز کا چرچہ ہم سنتے آئے ہیں۔ کبھی اچھی خبر، کبھی بُری خبریں آتی رہتی ہیں۔ لیکن ان کو ملا کر کے، ایک نئی قوت بن کر کے کیسے کسی پروجیکٹ کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے، یہ ایک نئی مثال ملک کے سامنے ہوگی کہ جب ملک کے اس طرح کے جواہرات یکجا ہو کر کے ، مہا رتن یکجا ہو کر کے اس پروجیکٹ کی ذمہ داری لیں گے اور ان سب کی مہارت ، ان سب کی دولت اس کام میں لگے گی اور اڈیشہ کی زندگی کو اور ملک کے کسانوں کی ضروریات کو مکمل کرنے کی وجہ بنے گی۔
مجھے بتایا گیا ہے،کیونکہ میں ایسے پروجیکٹس میں جاتا ہوں تو میں پوچھتا ہوں کہ پروڈکشن کی تاریخ بتایئے۔ انہوں نے مجھے 36 مہینے میں بتایا ہے۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں، 36 مہینے کے بعد میں پھر سے یہاں آپ کے درمیان آؤنگا اور اس کا افتتاح بھی آپ کے درمیان کروں گا۔ اس یقین کےساتھ میں پھر ایک بار وزیراعلیٰ کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے میں اپنے بات کو ختم کرتا ہوں۔
بہت بہت شکریہ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن ۔ رض۔ م ج۔ ت ح(
U-4895
I am happy to be in Talcher.
— PMO India (@PMOIndia) September 22, 2018
I am happy we are taking an important step of beginning work in a fertiliser plant here. We are fulfilling dreams that should have been fulfilled long ago: PM @narendramodi
Our aim is to take India to new heights of growth.
— PMO India (@PMOIndia) September 22, 2018
Projects like the fertiliser plant here are central to India's growth story. This plant will use latest technology as well: PM @narendramodi
Attended the programme to mark the starting of work to revive the fertilizer plant in Talcher.
— Narendra Modi (@narendramodi) September 22, 2018
The failure to save this plant signifies the failure of those who ruled India for 60 years. Now, this plant will showcase the success of the new work culture of new India. pic.twitter.com/TRsZBxXpSa
I thank the people of Talcher for the exceptional support. pic.twitter.com/uSQ0Do92hy
— Narendra Modi (@narendramodi) September 22, 2018
To come to Odisha is always a delight. This is a land blessed with immense natural beauty.
— Narendra Modi (@narendramodi) September 22, 2018
It is also home to brave freedom fighters, whose courage and patriotism inspires us all. pic.twitter.com/Pg4MFvYZDq
Like other fertilizer plants across India, the plant in Talcher did not receive adequate attention.
— Narendra Modi (@narendramodi) September 22, 2018
The NDA Government has been at the forefront of reviving fertilizer plants thus benefitting the sector and boosting job opportunities for our Yuva Shakti. pic.twitter.com/LuJNokO0LX
The NDA Government is unwavering in its commitment to uplift the lives of the poor and the marginalised.
— Narendra Modi (@narendramodi) September 22, 2018
Happy to see my sisters and brothers of Odisha benefitting due to various schemes and initiatives of the Central Government. pic.twitter.com/VaaHv8KTst
The Government of India is fully committed to the social empowerment of every Indian. pic.twitter.com/8eBWzexGda
— Narendra Modi (@narendramodi) September 22, 2018
Creating a better future for Odisha's Yuva Shakti. pic.twitter.com/PBa4OGVbAM
— Narendra Modi (@narendramodi) September 22, 2018
Today Odisha got its second airport in Veer Surendra Sai Airport at Jharsuguda. It is a matter of immense joy for the state and I hope it enhances connectivity in the region. pic.twitter.com/6mW4rjRiLS
— Narendra Modi (@narendramodi) September 22, 2018