پی ایم انڈیا
نئی دہلی،13؍اکتوبر،وزیراعظم جناب نریندر مودی 14 اکتوبر 2017 کو بہار کا دورہ کریں گے۔
وزیراعظم پٹنہ یونیورسٹی کی صدی تقریبات سے خطاب کریں گے۔
مکامہ میں وزیراعظم نمامی گنگے پروگرام کے تحت سیوریج سے متعلق چار پروجیکٹوں اور قومی شاہراہوں کے 4 پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان پروجیکٹوں کیلئے مختص بجٹ 3700 کروڑ روپے سے زیادہ کا ہوگا۔ وہ ایک عوامی جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔
سیوریج سے متعلق 4 پروجیکٹوں میں بیؤر میں سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ، بیؤر میں ہی سیور نیٹ ورک کے ساتھ سیوریج سسٹم، کرمالی چک میں سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ اور سیدپور میں ایس ٹی پی اور سیور نیٹ ورک شامل ہے۔ یہ پروجیکٹ مل کر 120 ایم ایل ڈی کی نئی ایس ٹی پی کیپسٹی پیدا کریں گے اور بیؤر کے موجودہ 20 ایم ایل ڈی کو اپ گریڈ کریں گے۔
جن 4 قومی شاہراہوں سے متعلق پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا ان میں شامل ہیں:
U-5156