پی ایم انڈیا
وزیراعظم جناب نریندر مودی 27 جنوری 2019 کو مدورئی ، تمل ناڈو کے دورے پر جائیں گے۔ وزیراعظم کا یہ دورہ اس لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے کہ اس کے دوران مدورئی اور قرب وجوار کے علاقوں میں حفظان صحت کی سہولتوں اور خدمات کو فروغ دیا جائے گا کیونکہ وزیراعظم مدورئی میں اے آئی آئی ایم ایس کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور اسی دن تین سرکاری میڈیکل کالجوں کی تازہ کاری کے عمل کے ایک حصے کے طور پر راجہ جی میڈیکل کالج مدورئی ، تھنجور میڈیکل کالج اور ترونیلویلی میڈیکل کالج میں سپر اسپیشلٹی بلاکوں کا بھی افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم اس موقع پر ایک عوامی اجتما ع سے بھی خطاب کریں گے۔
اے آئی آئی ایم ایس مدورئی:
وزیراعظم اے آئی آئی ایم ایس مدورئی کا سنگ بنیاد رکھنے کی علامت کے طور پر لوح کی رونمائی کریں گے۔ وزیراعظم کی قیادت میں کابینہ نے 17 دسمبر 2018 کو مدورئی کے تھوپور میں اے آئی آئی ایم ایس کے قیام کی تجویز کو منظوری دی تھی۔ تمل ناڈو میں اے آئی آئی ایم ایس کے قیام کا اعلان 2015-16 کے مرکزی بجٹ میں کیا گیا تھا۔1264 کروڑ روپے کے منظور شدہ بجٹ کے ساتھ نئے اے آئی آئی ایم ایس کی تعمیر ، آپریشن اور رکھ رکھاؤ کی لاگت کلی طور پر مرکزی حکومت برداشت کررہی ہے۔ اسے ستمبر 2022 تک 45 مہینوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔
اے آئی آئی ایم ایس مدورئی 30 ایمرجنسی ؍ ٹراؤما بستروں کے ساتھ مجموعی طور پر 750 بستروں والا اسپتال ہوگا جہاں 75 بستر آئی سی یو اور ازحد نگہداشت والی اکائیوں میں ہوں گے۔ 215 بیڈس سپر اسپیشلٹی یونٹ میں ہوں گے۔ آیوش اور نجی وارڈ سمیت 30 بستروں کے ساتھ سرجیکل اور میڈیکل یونٹوں میں مزید 285 اسپیشلٹی بیڈ بھی ہوں گے۔ اس کے علاوہ ایڈمنسٹریشن بلاک ، آڈیٹوریم بلاک، شبینہ پناہ گا ہ ، گیسٹ ہاؤس، ہوسٹل اور رہایشی سہولتیں بھی ہوں گی۔
اے آئی آئی ایم ایس مدروئی پی جی اور اعلیٰ تعلیم اور تحقیق پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے طویل المدت مقصد کے ساتھ قائم کیا گیا ہے۔ اس کے تحت 100 ایم بی بی ایس کی نشستیں ، 60 بی ایس سی (نرسنگ) کی نشستیں بھی ہوں گی۔
نئے اے آئی آئی ایم ایس کے قیام سے اس خطے میں حفظان صحت کی ضرورتوں اور طبی تعلیم اور تربیت کا پورا منظر نامہ بدل جائے گا۔ اس ادارے کے قیام سے حفظان صحت کے شعبے میں پیشہ واران کی قلت کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔ نئے اے آئی آئی ایم ایس کے قیام سے نہ صرف یہ کہ آبادی کو سپراسپیشلٹی صحتی نگہداشت کی سہولت حاصل ہوگی بلکہ بڑی تعداد میں ڈاکٹر اور دیگر صحتی کارکنان بھی اس خطے میں فراہم ہوسکیں گے، جو بنیادی اور ثانوی درجے کے اداروں ؍ سہولتوں کو فراہم کرائے جاسکیں گے جنہیں قومی صحت مشن (این ایچ ایم) کے تحت قائم کیا جارہا ہے۔
سرکاری میڈیکل کی تازہ کاری کے پروجیکٹ:
وزیراعظم راجہ جی میڈیکل کالج ، مدورئی کے سپر اسپیشلٹی بلاک ، تھنجور میڈیکل کالج کے سپر اسپیشلٹی بلاک اور ترونیلویلی میڈیکل کالج کے سپر اسپیشلٹی بلاک کے افتتاح کے لئے لوح کی رونمائی بھی کریں گے۔ یہ تمام امور سرکاری میڈیکل کالجوں کی تازہ کاری کے پروجیکٹوں کا جزو ہیں۔
مذکورہ تینوں میڈیکل کالجوں کی تازہ کاری کے پروجیکٹوں کی مجموعی لاگت ، سپر اسپیشلٹی بلاکوں سمیت ، 450 کروڑ روپے کے بقدر ہے۔ مذکورہ تینوں پروجیکٹوں میں سے ہر ایک پروجیکٹ کی لاگت 150 کروڑ روپے کے بقدر ہے ۔ اس میں سے مرکزی حصہ 125 کروڑ روپے کا ہے اور ریاستی حصہ محض 25 کروڑ روپے کا ہے۔
راجہ جی میڈیکل کالج مدورئی کا پروجیکٹ 320 بستروں والے سپر اسپیشلٹی بلاک کے قیام سے متعلق ہے، جس میں 50 ازحد نگہداشت اکائی والے بستر بھی شامل ہیں۔ یہاں 7 شعبے یعنی نیوروسرجری، نیورولوجی ، نیفرولوجی، پلاسٹک سرجری، یورولوجی، مائیکرو وسکولر اور میڈیکل اور سرجیکل گیسٹرو انٹرولوجی قائم ہوں گے۔
تھنجور میڈیکل کالج ،تھنجور کاا پروجیکٹ 290 بستروں والے سپراسپیشلٹی بلاک ، جس میں 90 آئی سی یو بیڈ بھی شامل ہیں ، سے متعلق ہے اور یہاں 10 شعبے ہوں گے، جن میں کارڈیولوجی ، کارڈیک سرجری، نیورولوجی ، نیوروسرجری، یورو لوجی ، نیفرو لوجی، پلاسٹک اور ریکانسٹریکٹو سرجری، میڈیکل گیسٹرو انٹرلوجی ، سرجیکل گیسٹر وانٹرولوجی، وسکولر سرجری کے شعبے شا مل ہیں اور پانچ آپریشن تھیٹر بھی قائم ہوں گے۔
تیھرونیلویلی میڈیکل کالج، تھرونیلویلی کے پروجیکٹ میں 330 بیڈ والے سپراسپیشلٹی بلاک ، جس میں 50 آئی سی یو بیڈ بھی شامل ہیں، کا قیام شامل ہے اور یہاں 8 شعبے ہوں گے، جن میں کارڈیولوجی، کارڈیک سرجری ، نیورولوجی، یورو لوجی ، نیفرولوجی، ریکانسٹریکٹو سرجری، میڈیکل گیسٹرو انٹرلوجی اور سرجیکل گیسٹرو انٹرولو جی شامل ہیں۔ یہاں 7 آپریشن تھیٹر بھی ہوں گے۔
مذکورہ پروجیکٹ پردھان منتری سواستھیہ سرکشا یوجنا کا ایک حصہ ہیں، جس کا مقصد ملک بھر میں 20 اے آئی آئی ایم ایس کا قیام عمل میں لانا ہے جن میں سے 6 ادارے پہلے ہی قائم کئے جاچکے ہیں اور ملک بھر کے 73 میڈیکل کالجوں کی تازہ کاری کی جانی ہے۔ نئے اے آئی آئی ایم ایس ادارے اور تمل ناڈو میں سرکاری میڈیکل کالجوں کے تین سپر اسپیشلٹی بلاک حکومت کی اُس عہد بندگی کا مظہر ہیں، جو اس نے صحت مند بھارت کے تئیں کر رکھی ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ ان امور کی تکمیل سے مدورئی اور قرب وجوار کے علاقوں کے لوگوں کی حفظان صحت کی ضروریات کی تکمیل میں ایک بڑا کردار ادا کیا جاسکے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(م ن-وا- ق ر)
U-570