پی ایم انڈیا
سری ستیہ سائی سنٹرل ٹرسٹ نے پتپارتھی کے پرسانتی نیلیم میں سائی ہیرا گلوبل کنونشن سینٹر کے نام سے ایک نئی سہولت تعمیر کی ہے۔ پرسانتی نیلیم شری ستیہ سائی بابا کا مرکزی آشرم ہے۔ یہ کنونشن سینٹر سماجی کارکن جناب ریوکو ہیرا کے ذریعے عطیہ کیا گیا ہے جو ثقافتی تبادلے، روحانیت اور عالمی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے وژن کا ثبوت ہے۔ یہ مختلف پس منظر کے لوگوں کو ایک ساتھ آنے، جڑنے اور شری ستیہ سائی بابا کی تعلیمات کو دریافت کرنے کا ماحول فراہم کرتا ہے۔ اس کی عالمی معیار کی سہولیات اور انفراسٹرکچر کانفرنسوں، سیمیناروں اور ثقافتی تقریبات کی سہولت فراہم کرے گا، جس سے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان مکالمے اور تفہیم کو فروغ ملے گا۔ اس وسیع و عریض کمپلیکس میں مراقبہ ہال، پرسکون باغات اور رہائش کی سہولیات بھی موجود ہیں۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 6721