پی ایم انڈیا
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے جموں و کشمیر کے اودھم پور میں بس حادثے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
وزیرِ اعظم نے حادثے میں فوت ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
وزیرِ اعظم نے اعلان کیا کہ وزیرِ اعظم نیشنل ریلیف فنڈ (پی ایم این آر ایف)سے ہر مہلوک کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے کی مالی امداد (ایکس گریشیا) دی جائے گی، جبکہ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دئیے جائیں گے۔
وزیرِ اعظم آفس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا:
“جموں و کشمیر کے اودھم پور میں بس حادثے کے باعث جانوں کے ضیاع کی خبر سن کر دکھ ہوا۔ میں متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ اس حادثے میں فوت ہونے والوں کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔”
Pained to hear about the loss of lives due to a bus accident in Udhampur, Jammu and Kashmir. I extend my heartfelt condolences to those who have lost their near and dear ones. I pray for the speedy recovery of the injured.
An ex gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF would be given to…
— PMO India (@PMOIndia) April 20, 2026
******
(ش ح ۔ م م۔ت ا(
U.No. 6063