Search

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیرِ اعظم نے ایشین پیرا گیمز میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر پردیپ کمار کو مبارکباد پیش کی


وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج پردیپ کمار کو ایشین پیرا گیمز میں مردوں کے جیولین تھرو F53/54 ایونٹ میں ذاتی بہترین کارکردگی کے ساتھ مسلسل دوسرا چاندی کا تمغہ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔
جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ برسوں کے دوران ان کی ترقی مسلسل بہتری لانے اور اپنی حدود کو آگے بڑھانے کے ان کے عزم کو نمایاں کرتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ مستقل مزاجی اور عمدگی ایک ساتھ چمکتی ہے، اور ایک قابلِ ستائش کارکردگی پر انھیں مبارکباد پیش کی اور ان کی مستقبل کی تمام کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیرِ اعظم کے دفتر نے شیئر کیا:
”مستقل مزاجی اور عمدگی ایک ساتھ چمکتی ہے!
پردیپ کمار نے مردوں کے جیولین تھرو F53/54 ایونٹ میں ذاتی بہترین کارکردگی کے ساتھ اپنا مسلسل دوسرا ایشین پیرا گیمز چاندی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ برسوں کے دوران ان کی ترقی مسلسل بہتری لانے اور اپنی حدود کو آگے بڑھانے کے ان کے عزم کو نمایاں کرتی ہے۔ ایک قابلِ ستائش کارکردگی پر انھیں مبارکباد۔ میری نیک خواہشات ان کی مستقبل کی تمام کوششوں کے لیے ہیں: وزیرِ اعظم @narendramodi“

***

(ش ح – ع ا)

U.No. 6362