Search

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیرِ اعظم نے ایشین پیرا گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر سہاس ایل یتھیراج کو مبارکباد دی


وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشین پیرا گیمز 2026 میں مردوں کے سنگلز ایس ایل 4 پیرا بیڈمنٹن ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر سہاس ایل یتھیراج کو مبارکباد دی۔

جناب مودی نے بیان کیا کہ ان کی مستقل مزاجی، استقامت اور کھیل کے لیے جذبہ واقعی قابلِ تعریف ہے، اور انھوں نے اس کام یابی پر اپنی مبارکباد پیش کرتے ہوئے یہ امید ظاہر کی کہ وہ اسی طرح شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہیں اور دوسروں کو تحریک دیتے رہیں۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیرِ اعظم کے دفتر نے شیئر کیا:

”سہاس ایل یتھیراج بین الاقوامی کھیلوں کے میدان میں اپنا امتیاز برقرار رکھے ہوئے ہیں!

انھوں نے ایشین پیرا گیمز 2026 میں مردوں کے سنگلز ایس ایل 4 پیرا بیڈمنٹن ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیتا ہے۔

ان کی مستقل مزاجی، استقامت اور کھیل کے لیے جذبہ واقعی قابلِ تعریف ہے۔

میں سہاس کو اس کام یابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میری یہی دعا ہے کہ وہ اسی طرح شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہیں اور دوسروں کو تحریک دیتے رہیں: وزیرِ اعظم @narendramodi“

***

 

(ش ح – ع ا)

U.No. 6543