Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیرِ اعظم نے ایشین گیمز میں 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے پر کمل جیت اور سروچی اندر سنگھ کو مبارکباد دی


وزیرِ اعظم جناب  نریندر مودی نے آج ایشین گیمز میں 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیا ایشین ریکارڈ قائم کرنے اور طلائی تمغہ جیتنے پر کمل جیت اور سروچی اندر سنگھ کو مبارکباد دی۔

 وزیرِ اعظم نے کہا کہ ان کے عزم اور حوصلے نے ملک کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ جناب  مودی نے دونوں کھلاڑیوں کے روشن مستقبل اور آئندہ سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

 وزیرِ اعظم کے دفتر نے ایکس پر جاری اپنی پوسٹ میں کہا:

“نئے ایشین ریکارڈ کے ساتھ شاندار کارکردگی!

 ایشین گیمز میں 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے پر کمل جیت اور سروچی اندر سنگھ کو دلی مبارکباد۔ ان کے عزم اور حوصلے نے ملک کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ ان کے آئندہ سفر کے لیے نیک خواہشات: وزیرِ اعظم نریندر مودی”۔

****************

(ش ح –اع خ ۔ ر ا)

U. No: 4152