Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیرِ اعظم نے بیگم خالدہ ضیاء کی جلد صحت یابی کی دعا کی


وزیر اعظم جناب  نریندر مودی نے بیگم خالدہ ضیا کی صحت کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، جو کئی برسوں سے بنگلہ دیش کی عوامی زندگی میں نمایاں کردار ادا کرتی رہی ہیں۔ وزیراعظم نے ان کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ بھارت ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

‘‘بیگم خالدہ ضیا کی صحت کے بارے میں جان کر گہری تشویش ہوئی، جو کئی برسوں سے بنگلہ دیش کی عوامی زندگی میں خدمات انجام دیتی رہی ہیں۔ ان کی جلد صحت یابی کے لیے ہماری مخلصانہ دعائیں اور نیک تمنائیں۔ بھارت ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، جس بھی طرح ہم کر سکیں۔’’

****

ش ح۔ ع ح-ن م

U-2171