Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیرِ اعظم نے سومناتھ میں آئی اے ایف کی سوریہ کِرن ٹیم کے شاندار فلائی پاسٹ کا  نظارہ کیا


وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج سومناتھ امرت مہوتسو کے موقع پر بھارتی فضائیہ کی سوریہ کِرن ایروبیٹک ٹیم کے شاندار فلائی پاسٹ کا  نظارہ کیا۔

وزیرِ اعظم نے اس مظاہرے کی  ستائش کرتے ہوئے کہا کہ آسمان میں فخر اور بہادری کا یہ شاندار امتزاج سومناتھ مندر  کے آسمان پر کیسری اور ترنگے کا جادو بکھیر رہا  ہے ۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ اس شاندار منظر اور بھکتی (عقیدت) اور شکتی (طاقت) کے جذبے نے ہر دل کو گہری خوشی سے بھر دیا اور ہر  بھارتی کو فخر  کا احساس کرایا۔

وزیرِ اعظم نے ’ ایکس ‘ پر اپنی پوسٹس میں لکھا:

’’  آج سومناتھ میں، آسمان نے فخر اور بہادری کا شاندار امتزاج دیکھا۔ بھارتی فضائیہ کی سوریہ کِرن ٹیم نے ایک شاندار فلائی پاسٹ پیش کیا۔ بھکتی اور شکتی کے اس جذبے نے ہر دل کو گہری خوشی سے بھر دیا۔ ‘‘

’’  سومناتھ امرت مہوتسو کے پاوَن اوَسر پر آکاش میں گورَو اور شورَیہ کا ادبھُت سنگم دیکھنے کو ملا۔ بھارتیہ وایو سینا کی  ’سوریہ  کِرن ‘ ایروبیٹک  ٹیم نے سومناتھ مندر کے اوپر اپنے فلائی پاسٹ سے کیسریہ  اور ترنگے کی آبھا بکھیر دی۔ شردھا اور شکتی کے اس درِشیہ نے ہر بھارتیہ کے من کو گَرَو سے بھر دیا۔ ‘‘

…………………………………………….. ……………………………………………

) ش ح –       ض ر     –  ع ا )

U.No. 6917