Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیرِ اعظم نے مردوں کے 50 میٹر رائفل تھری پوزیشنز ٹیم مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر ایشوریہ پرتاپ سنگھ تومر، نیرج کمار اور رودرانکش پاٹل کو مبارکباد دی


وزیرِ اعظم جناب  نریندر مودی نے آج ایشین گیمز میں مردوں کے 50 میٹر رائفل تھری پوزیشنز ٹیم مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر ایشوریہ پرتاپ سنگھ تومر، نیرج کمار اور رودرانکش پاٹل کو مبارکباد دی۔

 وزیرِ اعظم نے کہا کہ تینوں کھلاڑیوں کی توجہ، مہارت اور پُرسکون انداز نے ملک کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کے مستقبل کے مقابلوں کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

 وزیرِ اعظم کے دفتر نے ایکس پر جاری اپنی پوسٹ میں کہا:

 “ایشوریہ پرتاپ سنگھ تومر، نیرج کمار اور رودرانکش پاٹل کو ایشین گیمز میں مردوں کے 50 میٹر رائفل تھری پوزیشنز ٹیم مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر دلی مبارکباد۔ ان کی بھرپور توجہ، درست نشانہ اور پُراعتماد و پُرسکون انداز نے ملک کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ ان کے مستقبل کے مقابلوں کے لیے نیک خواہشات۔”

****************

(ش ح –اع خ ۔ ر ا)

U. No: 4151