Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیرِ اعظم نے نئی دہلی میں 18ویں برکس کے ضمنی اجلاس میں نیجیریا کے نائب صدر سے ملاقات کی


وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں منعقدہ برکس کے ضمنی اجلاس میں وفاقی جمہوریہ نائیجیریا کے نائب صدر، عزت مآب جناب کاشم شیٹیما مصطفیٰ، جی سی او این سے ملاقات کی۔ نائب صدر کاشم شیٹیما مصطفیٰ، جی سی او این نئی دہلی میں برکس سربراہی اجلاس میں نائیجیریا کے وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ وفد میں کئی وزرا شامل ہیں جن میں امورِ خارجہ؛ صنعت، تجارت اور سرمایہ کاری؛ مواصلات، اختراع اور ڈیجیٹل ٹکنالوجی؛ انسانی امور اور غربت میں کمی، خواتین کے امور؛ اور سائنس و ٹکنالوجی کے وزرا شامل ہیں۔

دونوں رہ نماؤں نے بھارتنائیجیریا کے کثیر جہتی تعلقات کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں مسلسل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ گفت و شنید میں تجارت اور سرمایہ کاری، دفاع اور سلامتی، توانائی کی شراکت داری، زراعت، صحت اور ڈیجیٹل ٹکنالوجیز سمیت اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔ انھوں نے بھارتنائیجیریا اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیرِ اعظم مودی اور نائب صدر شیٹیما مصطفیٰ نے باہمی دل چسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا، جس میں گلوبل ساؤتھ کی ترجیحات اور خدشات شامل ہیں۔ انھوں نے کثیر جہتی فورمز میں تعاون کو مضبوط کرنے اور زیادہ نمائندہ، جامع اور کثیر قطبی بین الاقوامی نظام کی جانب مل کر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیرِ اعظم مودی نے نائیجیریا کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مضبوط کرنے اور افریقہ کے ساتھ بھارت کی شمولیت کو گہرا کرنے کے بھارت کے مسلسل عزم کو اجاگر کیا۔ نائب صدر شیٹیما مصطفیٰ نے بھارت کے ترقیاتی تجربے اور نائیجیریا میں صلاحیت سازی اور اقتصادی ترقی میں اس کے تعاون کو سراہا۔

اس ملاقات نے بھارت اور نائیجیریا کے ایک مضبوط، مستقبل پر مبنی شراکت داری کی تعمیر کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا، جو دونوں ممالک اور وسیع تر گلوبل ساؤتھ میں امن، خوش حالی اور ترقی میں معاون ثابت ہوگی۔

***

(ش ح ع ا)

U.No. 3385