Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیرِ اعظم نے نائب صدر تھرو سی پی رادھا کرشنن جی کو سالگرہ کی دلی مبارکباد پیش کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نائب صدر تھرو سی پی رادھا کرشنن جی کو دل سے سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ نائب صدر ایک ترقی یافتہ بھارت (وکست بھارت) کے مشترکہ خواب کو پورا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ پارلیمانی کارروائی کو زیادہ مؤثر اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے ان کی مسلسل محنت ان کے جمہوری اقدار سے گہرے لگاؤ کو ظاہر کرتی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہمہ جہت ترقی کے لیے ان کا پختہ عزم، خاص طور پر غریبوں اور پسماندہ طبقات کے لیے فکر، نہایت قابل تعریف ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ان کی عوامی زندگی لگن، نظم و ضبط اور واضح مقصد کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔

وزیر اعظم نے ان کی اچھی صحت، خوشی اور ملک کی خدمت میں طویل زندگی کے لیے دعا بھی کی۔

وزیراعظم نے یہ پیغام سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس’’ پر جاری کیا:

نائب صدر تھرو سی پی رادھا کرشنن جی کو دل کی گہرائیوں سے سالگرہ کی مبارکباد۔ وہ ایک ترقی یافتہ بھارت (وکست بھارت) کے ہمارے مشترکہ خواب کو مضبوط بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔ پارلیمانی کارروائی کو زیادہ مؤثر اور بہتر بنانے کے لیے ان کی لگاتار محنت ان کے جمہوری اقدار سے گہرے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔

اسی طرح، ہمہ جہت ترقی کے لیے ان کا پختہ جذبہ، خاص طور پر غریب اور پسماندہ طبقات کے لیے ان کی فکر، بے حد قابلِ ستائش ہے۔ ان کی عوامی زندگی لگن، نظم و ضبط اور واضح مقصد کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔

میں ان کی اچھی صحت، خوشی اور ملک کی خدمت میں طویل زندگی کے لیے دعا کرتا ہوں۔

********

ش ح-ش ت ۔ رض

U-6594