Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیرِ اعظم نے نیپال کے عوام اور حکومت کو انتخابات کے کامیاب اور پرامن انعقاد پر مبارکباد دی


وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے نیپال کے عوام اور حکومت کو ملک میں انتخابات کے کامیاب اور پرامن انعقاد پر مبارکباد دی۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ نیپال کے عوام نے اپنے جمہوری حقوق کو بہت جوش و خروش کے ساتھ استعمال کیا۔ انہوں نے انتخابات کو تاریخی سنگِ میل اور نیپال کے جمہوری سفر کا فخر کا لمحہ قرار دیا۔

جناب  مودی نے مزید کہا کہ بطور ایک قریبی دوست اور پڑوسی، بھارت نیپال کے عوام اور نئی حکومت کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ مشترکہ امن، ترقی اور خوشحالی کی نئی بلندیوں کو حاصل کیا جا سکے۔

وزیرِ اعظم نے ایکسپر لکھا:

’’میں نیپال کے عوام اور حکومت کو انتخابات کے کامیاب اور پرامن انعقاد پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ میرے نیپالی بھائیوں اور بہنوں نے اپنے جمہوری حقوق کو اتنے جوش و خروش سے استعمال کیا۔

یہ تاریخی سنگِ میل نیپال کے جمہوری سفر کا فخر کا لمحہ ہے۔

بطور ایک قریبی دوست اور پڑوسی، بھارت نیپال کے عوام اور ان کی نئی حکومت کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ مشترکہ امن، ترقی اور خوشحالی کی نئی بلندیوں کو حاصل کیا جا سکے۔‘‘

*******

(ش ح –اع خ ۔ ر ا)

U. No: 3498