Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیرِ اعظم نے 37ویں بین الاقوامی بائیولوجی اولمپیاڈ میں شان دار کارکردگی پر بھارتی ٹیم کو مبارکباد دی


وزیرِ اعظم، جناب نریندر مودی نے آج لتھوانیا کے شہر ویلنیئس میں منعقدہ 37ویں بین الاقوامی بائیولوجی اولمپیاڈ میں بھارتی ٹیم کی شان دار کارکردگی پر مبارکباد دی، جہاں ٹیم کے تمام چاروں ارکان نے ایک طلائی تمغے سمیت تمغے حاصل کیے۔ جناب مودی نے ریمارک کیا کہ بھاویا گنوال، سومیل مائتی، نیشت کلانی اور انمول کمار نے مالیکیولر بائیولوجی اور بائیو کیمسٹری، سسٹمٹکس کے ساتھ ساتھ پلانٹ کمپیوٹیشنل بائیولوجی جیسے مضامین میں بے پناہ علم کا مظاہرہ کیا ہے، اور ان کی کام یابی سے کئی اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

وزیرِ اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

یہ بات مسرت کی باعث ہے کہ لتھوانیا کے شہر ویلنیئس میں منعقدہ 37ویں بین الاقوامی بائیولوجی اولمپیاڈ میں بھارتی ٹیم کے تمام چاروں ارکان نے ایک طلائی تمغے سمیت تمغے حاصل کیے۔

اولمپیاڈ میں کام یابی پر بھاویا گنوال، سومیل مائتی، نیشت کلانی اور انمول کمار پر فخر ہے۔ انھوں نے مالیکیولر بائیولوجی اور بائیو کیمسٹری، اینیمل فزیولوجی، اینیمل مورفولوجی اور سسٹمٹکس کے ساتھ ساتھ پلانٹ کمپیوٹیشنل بائیولوجی جیسے مضامین میں بے پناہ علم کا مظاہرہ کیا ہے۔

مجھے یقین ہے کہ یہ کام یابی کئی اور نوجوانوں کو تحریک دےگی۔

***

(ش ح – ع ا)

U.No. 146