Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیرِ اعظم کو برطانیہ کے وزیرِ اعظم کا ٹیلی فون آیا


وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کو آج برطانیہ کے وزیرِ اعظم، عزت مآب اینڈی برنہم کا ٹیلی فون آیا۔

وزیرِ اعظم مودی نے وزیرِ اعظم برنہم کو قلم دان سنبھالنے پر گرم جوشی سے مبارکباد پیش کی اور ایک کام یاب مدتِ کار کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دونوں رہ نماؤں نے بھارت-برطانیہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انھوں نے بھارت-برطانیہ وژن 2035 کے مطابق ٹکنالوجی، جدت طرازی، دفاع، سلامتی، صاف توانائی، تعلیم اور عوام سے عوام کے تعلقات سمیت ترجیحی شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔

رہ نماؤں نے بھارت اور برطانیہ کے جامع اقتصادی اور تجارتی معاہدے کے حالیہ نفاذ کا بھی خیرمقدم کیا اور دونوں ممالک کے عوام کی مشترکہ خوش حالی اور بہبود کے لیے اس کی تجارتی اور سرمایہ کاری کی صلاحیت کو مکمل طور پر بروئے کار لانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

انھوں نے باہمی دل چسپی کے علاقائی اور عالمی اُمور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہ نماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

***

(ش ح – ع ا)

U.No. 1077