پی ایم انڈیا
میں 29 اگست سے یکم ستمبر 2026 تک جمہوریۂ ازبکستان اور جمہوریۂ کرغستان کے دورے پر روانہ ہو رہا ہوں۔
صدر شوکت مرزیایوف کی دعوت پر میں 29 اور 30 اگست کو سرکاری دورے پر تاشقند جاؤں گا۔ گزشتہ چند برسوں کے دوران ہندوستان اور ازبکستان کے درمیان تزویراتی شراکت داری میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ میں صدر مرزیایوف کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری، رقمی رابطے، دفاع اور توانائی کے شعبوں میں ہمارے باہمی تعاون کو مزید گہرا کرنے اور ’ترقی یافتہ بھارت‘ اور ’نیا ازبکستان‘ کے ہمارے مشترکہ تصورات کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں تبادلۂ خیال کا منتظر ہوں۔ میں تاشقند اسٹیٹ یونیورسٹی آف اورینٹل اسٹڈیز میں واقع شاستری یادگار اور مہاتما گاندھی مرکز کا بھی دورہ کروں گا، جو دونوں ممالک کو باہم جوڑنے والے قریبی ثقافتی اور عوامی روابط کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی علامت ہیں۔
تاشقند سے جمہوریۂ کرغستان کے صدر، عالی جناب صدر ژفاروف کی دعوت پر میں بشکیک جاؤں گا، جہاں اس اہم تنظیم کے قیام کے 25 سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے 26ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کروں گا۔ ہندوستان 2017 سے شنگھائی تعاون تنظیم کا ایک فعال اور تعمیری رکن رہا ہے۔ میں خطے کے لیے ہندوستان کے اس تصور کو آگے بڑھانے کا منتظر ہوں جس کی بنیاد سلامتی، رابطے اور مواقع پر قائم ہے اور دیگر رکن ممالک کے ساتھ مل کر ایسے خطے کے لیے کام کرنے کا خواہاں ہوں جو دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی کی لعنت سے پاک ہو۔ یہ عناصر ہمارے پڑوس اور اس سے آگے امن و استحکام کے لیے مسلسل خطرہ بنے ہوئے ہیں۔
میں صدر جپاروف اور شنگھائی تعاون تنظیم کے دیگر رہنماؤں سے ملاقات اور چھٹی عالمی خانہ بدوش کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا بھی منتظر ہوں۔ یہ وسطی ایشیا کے اس بھرپور اور زندہ ثقافتی ورثے کا جشن ہے جسے ہندوستان گہری قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
مجھے یقین ہے کہ یہ دورہ وسطی ایشیا میں ہندوستان کی تزویراتی شراکت داریوں کو مضبوط کرے گا، خطے کے ساتھ ہمارے تہذیبی روابط کو مزید گہرا کرے گا اور امن، استحکام اور خوش حالی کے ہمارے مشترکہ مقصد کو آگے بڑھائے گا۔ یہی وہ اقدار ہیں جو دنیا کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کے مرکز میں ہمیشہ سے رہی ہیں۔
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-2746
PM @narendramodi embarks on a two-nation visit to Uzbekistan and Kyrgyz Republic. pic.twitter.com/Vohm3IBaHQ
— PMO India (@PMOIndia) August 29, 2026
Over the next few days, will be in Uzbekistan and the Kyrgyz Republic.
— Narendra Modi (@narendramodi) August 29, 2026
The programmes include:
Bilateral talks with President Shavkat Mirziyoyev in Tashkent to improve the India-Uzbekistan friendship.
Visit to the Shastri Memorial and the Mahatma Gandhi Centre at the…