پی ایم انڈیا
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے 20 فروری 2026 کو اے آئی امپیکٹ سمٹ کے موقع پر اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل جناب انڈونیو گوٹیرس سے ملاقات کی۔
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے وزیرِ اعظم کو اے آئی امپیکٹ سمٹ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور مصنوعی ذہانت کو جمہوری بنانے اور انسان مرکز بنانے کے اقدام کو سراہا۔ وزیرِ اعظم نے مصنوعی ذہانت کے حوالے سے آزاد بین الاقوامی سائنسی پینل کے قیام میں سیکریٹری جنرل کی کوششوں اور ترقی پذیر ممالک کی حمایت پر ان کی کاوشوں کی قدر کی۔ وزیرِ اعظم مودی نے مصنوعی ذہانت کے لیے ’مانَو ویژن‘ کا اعادہ کیا اور ترقی کے فروغ میں ٹیکنالوجی کے محرک کردار پر زور دیا۔
دونوں رہنماؤں نے موجودہ عالمی حقائق کی عکاسی کرنے والے کثیر قطبی عالمی نظام پر تبادلۂ خیال کیا۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ، بالخصوص اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں فوری اور جامع اصلاحات کی ناگزیریت پر بھی زور دیا۔
وزیرِ اعظم مودی نے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس کے بقیہ دورِ کار کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-2835
During the meeting with Mr. António Guterres, Secretary General of the United Nations, we talked about making AI all inclusive and how the UN can play a constructive role in this regard. Reiterated India's support towards any effort aimed at harnessing AI for a better planet. We… pic.twitter.com/fkaL0riJ8v
— Narendra Modi (@narendramodi) February 20, 2026