Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیرِ اعظم کی جانب سے ایشیائی کھیلوں میں مردوں کے لانگ جمپ مقابلے میں تمغہ جیتنے پر مرلی سری شنکر کو مبارک باد


وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے مردوں کے لمبی چھلانگ مقابلے میں ایشیائی کھیلوں کا ایک اور تمغہ جیتنے پر مرلی سری شنکر کو مبارک باد پیش کی ہے۔

وزیرِ اعظم نے آج کہا کہ ان کی شاندار چھلانگ نے انہیں تمغہ جیتنے والوں میں ایک مستحق مقام دلایا۔ جناب مودی نے انہیں مبارک باد دیتے ہوئے مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیرِ اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں کہا:

’’مرلی سری شنکر نے ایشیائی کھیلوں میں ایک اور تمغہ جیتا!

ان کی چھلانگ نے انہیں مردوں کے لانگ جمپ مقابلے میں تمغہ جیتنے والوں میں جگہ دلائی۔

انہیں مبارک باد۔ مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات: وزیرِ اعظم @narendramodi‘‘

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-4263