پی ایم انڈیا
1.ہندوستان – جاپان کا اگلی دہائی کے لیے مشترکہ وژن
2.سیکورٹی تعاون پر مشترکہ اعلامیہ
3. ہندوستان – جاپان انسانی وسائل کے تبادلے کے لیے ایکشن پلان
4 . مشترکہ کریڈٹنگ میکانزم پر تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشت•
5. ہندوستان – جاپان ڈیجیٹل پارٹنرشپ 2.0 پر مفاہمت کی یادداشت(ایم او یو)
6. معدنی وسائل کے شعبے میں تعاون پر مفاہمت کی یادداشت
7. ہندوستانی خلائی تحقیقاتی تنظیم اور جاپان ایروسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی کے درمیان مشترکہ چاندی قطبی تحقیقاتی مشن سے متعلق عملی انتظامات۔
8. صاف ہائیڈروجن اور امونیا سے متعلق ارادے کا مشترکہ اعلامیہ
9. ثقافتی تبادلے پر تعاون کی یادداشت
10. ڈی سینٹرلائزڈ ڈومیسٹک ویسٹ واٹر مینجمنٹ پر مفاہمت نامہ
11. ماحولیاتی تعاون کے شعبے میں تعاون کی یادداشت
12. سشما سوراج انسٹی ٹیوٹ آف فارن سروس اور وزارت خارجہ امور ، جاپان کے درمیان مفاہمت نامہ
13. وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور وزارت تعلیم ، ثقافت ، کھیل ، سائنس و ٹیکنالوجی (ایم ای ایکس ٹی) جاپان کے درمیان مشترکہ اعلامیہ
دیگر قابل ذکر نتائج
1. اگلی دہائی کے لیے جاپان سے ہندوستان میں جے پی وائی 10 ٹریلین کی نجی سرمایہ کاری کا ہدف
2. ہندوستان اور جاپان نے سیمی کنڈکٹر ، صاف توانائی ، ٹیلی کام ، دواسازی ، اہم معدنیات کے ساتھ ساتھ نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز جیسے اسٹریٹجک شعبوں میں سپلائی چین کی لچک کو فروغ دینے کے لیے اقتصادی سلامتی پہل کا آغاز کیا ۔
3. ہندوستان-جاپان اے آئی پہل کا آغاز
4. نیکسٹ -جنرل موبلٹی پارٹنرشپ کا آغاز
5. ہندوستان اور جاپان کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار(ایس ایم ای ایز)) فورم کا آغاز، تاکہ ہندوستانی اور جاپانی ایس ایم ای ایز کے درمیان تعاون کو مضبوط بنایا جا سکے، جو ہماری معیشتوں کے اہم محرک ہیں۔
6. پائیدار ایندھن کے اقدامات کا آغاز تاکہ توانائی کے تحفظ کو فروغ دیا جا سکے، اس سے کسانوں کے ذریعہ معاش کو سہارا ملے اور بایو گیس اور بایو فیولز جیسے پائیدار ایندھن سے متعلق ٹیکنالوجیز میں تحقیق و ترقی کو آگے بڑھایا جا سکے۔
7. ریاستوں اور صوبوں کے درمیان اعلیٰ سطحی تبادلے، جن میں ہر جانب تین دورے شامل ہوں گے، خارجہ دفاتر کے ذریعے منظم کیے جائیں گے۔
8. ہندوستان اور کنسائی اور کیوشو کے دو علاقوں کے درمیان کاروباری فورمز کا قیام تاکہ کاروباری تعلقات، عوامی روابط اور ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
*****
(ش ح –م ع ن- م ا)
U. No.5452