پی ایم انڈیا
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی 26 جولائی 2026 کو شام 4:30 بجے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے وکست وائبریَنٹ ولیج پروگرام 2026 کے شرکا سے خطاب کریں گے۔
وکست وائبریَنٹ ولیج پروگرام، جس پر ایم وائی بھارت کے ذریعے عمل درآمد کیا جا رہا ہے، وزیرِ اعظم کے اس ویژن کو عملی شکل دینے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے کہ بھارت کے سرحدی دیہات کو ملک کے اوّلین دیہات کا درجہ دیا جائے اور انہیں وکست بھارت کے سفر میں فعال شراکت دار بنایا جائے۔
وکست وائبریَنٹ ولیج پروگرام 2026 کا انعقاد 4 جون سے 30 جون 2026 تک دو مرحلوں میں کیا گیا، جس کے تحت لداخ، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کے 74 خوشحال سرحدی دیہات کا احاطہ کیا گیا۔ اس پروگرام کے لیے ملک گیر آن لائن معلوماتی مقابلے کے ذریعے 400 سے زائد نوجوانوں کا انتخاب کیا گیا، جو ملک کی ہر ریاست اور ہر مرکز کے زیرِ انتظام علاقے کی نمائندگی کر رہے تھے۔ اس مقابلے میں تین لاکھ سے زائد نوجوانوں نے حصہ لیا۔
پروگرام کے دوران شرکا نے مقامی آبادی کے ساتھ رہ کر مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا، جن میں صفائی مہمات، سرکاری فلاحی منصوبوں سے متعلق آگاہی مہمات، نوجوانوں کے اجتماعات، ثقافتی تبادلے کے پروگرام، شجرکاری مہمات، چھوٹی مثالی پنچایتوں کی عملی مشقیں، مقامی دستکاروں سے ملاقاتیں اور قومی اہمیت کے حامل اداروں کے دورے شامل تھے۔
اس پروگرام نے شرکا کو بھارت کے سرحدی علاقوں کی سماجی و معاشی صورتِ حال، ثقافتی ورثے اور ترقیاتی امنگوں سے براہِ راست آگاہی اور عملی تجربہ فراہم کیا۔ ساتھ ہی اس کے ذریعے مقامی آبادی کی شمولیت، قومی یکجہتی اور سرحدی دیہات کی تزویراتی اہمیت کے بارے میں ان کی سمجھ کو بھی مزید گہرا کیا گیا۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-572