Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم جناب مودی کو غیر ملکی رہنماؤں کو دیا جانے والا ازبکستان کا اعلیٰ ترین اعزاز “اولی دراجالی دوستلک” سے نوازا گیا

وزیر اعظم جناب مودی کو غیر ملکی رہنماؤں کو دیا جانے والا ازبکستان کا اعلیٰ ترین اعزاز “اولی دراجالی دوستلک” سے نوازا گیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو آج ازبکستان کے صدر عزت مآب شوکت مرزیوئیف نے دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کو مضبوط بنانے میں ان کے تعاون کے لیے “اولی دراجالی دوستلک” (اعلی ترین دوستی ایوارڈ) سے نوازا۔ یہ غیر ملکی رہنماؤں کے لیے ازبکستان کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔

اس ایوارڈ کو قبول کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے اسے ہندوستان کے 1.4 بلین عوام کے نام وقف کیا اور کہا کہ یہ دونوں ممالک اور تہذیبوں کے درمیان اٹل دوستی کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر مرزایوئیف کے ان کے لیے تعریفی کلمات ہندوستان اور ازبکستان کے درمیان صدیوں پرانی دوستی اور ان کے مشترکہ ورثے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ یہ ایوارڈ انسانیت کی بہتری کے لیے گلوبل ساؤتھ میں ایک شراکت دار کے طور پر ازبکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ہندوستان کی اضافی ذمہ داری پر زور دیتا ہے۔

“اولی دراجالی دوستلیک” ایوارڈ سے نوازا جانا ہندوستان اور ازبکستان کے درمیان گہرے تہذیبی تعلقات اور ہمیشہ مضبوط ہونے والی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی عکاسی کرتا ہے۔

******

U.No:2780

ش ح۔ح ن۔س ا