Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے فون پر بات کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج امریکہ کے صدر  عزت مآب  جناب ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ فون پر بات کی۔

دونوں رہنماؤں نے ہندوستان-امریکہ کے دو طرفہ تعلقات میں مسلسل پیش رفت کا جائزہ لیا اور اہم علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم جناب مودی اور امریکہ کے صدر  جناب  ٹرمپ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہندوستان اور امریکہ عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کو آگے بڑھانے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم جناب مودی نے لکھا:

‘‘میں نے صدر ٹرمپ کے ساتھ بہت خوشگوار اور نتیجہ خیز بات چیت کی۔ ہم نے اپنے دو طرفہ تعلقات میں پیشرفت کا جائزہ لیا اور علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ ہندوستان اور امریکہ عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے’’۔

@realDonaldTrump

@POTUS”

*******

ش ح-  ظ – ع ن

UR- No. 2998