Search

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو اعلی ترین قومی اعزاز ‘آرڈر آف دی ریپبلک آف ترینیڈاڈ اور ٹوبیگو’ سے نوازا گیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو اعلی ترین قومی اعزاز ‘آرڈر آف دی ریپبلک آف ترینیڈاڈ اور ٹوبیگو’ سے نوازا گیا


پورٹ آف اسپین میں راشٹرپتی بھون  میں منعقد ریپبلک آف ترینیڈاڈ اور ٹوبیگو کی صدر محترمہ کرسٹین کارلا کنگالو اورٹ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو ترینیڈاڈ اور ٹوبیگو کا اعلیٰ ترین قومی اعزاز ’’دی آرڈر آف دی ریپبلک آف ترینیڈاڈ اور ٹوبیگو‘‘ سے نوازا۔ یہ ان کی مدبرانہ صلاحیتوں، گلوبل ساؤتھ کی ترجیحات کی وکالت اور ہندوستان اور ترینیڈاڈ اور ٹوبیگو کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کی غیر معمولی شراکت کے اعتراف میں ہے۔ وزیر اعظم پہلے غیر ملکی رہنما ہیں جنہیں اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

ہندوستان کے 140 کروڑ لوگوں کی جانب سے ایوارڈ قبول کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس اعزاز کو دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے پائیدار بندھنوں کے لیے وقف کیا ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ خصوصی تعلقات مشترکہ تاریخ اور ثقافتی ورثے پر مبنی ہیں جو ہندوستانیوں نے 180 سال قبل ملک میں لائے تھے ۔ انہوں نے ہندوستان اور ترینیڈاڈ اور ٹوبیگو کے درمیان دو طرفہ شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

اس تقریب میں ترینیڈاڈ اور ٹوبیگو کی وزیر اعظم محترمہ کملا پرساد-بیسسر، ان کی کابینہ کے اراکین، اراکین پارلیمنٹ اور دیگر معززین نے شرکت کی۔

*****

U.No:2484

ش ح۔ح ن۔س ا