پی ایم انڈیا
نئی دلّی ، 21 فروری ؍ وزیر اعظم جناب نریندر مودی آج 21 فروری کو لکھنؤ میں اتر پردیش انویسٹرز سمٹ کا افتتاح کر رہے ہیں ۔ اس دو روزہ چوٹی کانفرنس میں جناب راج ناتھ سنگھ ، جناب ارون جیٹلی ، محترمہ نرملا سیتا رمن ، جناب نتن گڈکری ، جناب سریش پربھو ، محترمہ اسمرتی ایرانی ، جناب روی شنکرپرسا، ڈاکٹر ہرش وردھن ، جناب وی کے سنگھ ، جناب دھرمیندر پردھان سمیت متعدد مرکزی وزراء شرکت کریں گے اور ریاست کے لئے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے انفرادی اجلاسوں کی سربراہی کریں گے ۔ جبکہ وزیر اعظم اس کانفرنس کا افتتاح کریں گے اور صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند اختتامی تقریب میں موجود رہیں گے ۔
حکومت اتر پردیش نے یہ تقریب ریاست میں سرمایہ کاری کے مواقع اور صلاحیت کا مظاہرہ کرنے کی غرض سے منعقد کی ہے ۔ یہ تقریب ریاست کی اقتصادی ترقی اور تعاون کو فروغ دینے کے لئے وزراء ، کارپوریٹ کی دنیا کے رہنماؤں ، سینئر پالیسی سازوں ،بین الاقوامی اداروں کے سربراہوں ، دنیا بھر کے تعلیمی اداروں اورماہرین تعلیم کو ایک دوسرے کے قریب آنے کے لئے ایک عالمی پلیٹ فارم مہیا کرے گی ۔
اس تقریب میں فن لینڈ ، نیدر لینڈز، جاپان ، چیک جمہوریہ ، تھائی لینڈ ، سلوواکیہ اور ماریشس شراکت دار ملک کے طور پر نشان زد کئے گئے ہیں ۔ چوٹی کانفرنس کے دوران متعدد مفاہت ناموں پر دستخط ہونے کی توقع ہے ۔
مذکورہ کانفرنس وزیر اعظم کی اس کال کے پس منظر میں منعقد ہو رہی ہے جس میں انہوں نے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے ریاستوں کو ہمہ گیر ترقی کے لئے کوآپریٹیو اور مقابلہ جاتی فیڈرل ازم کی سرگرمیوں میں مصروف ہونے کے لئے کہا تھا ۔ اپنے اس وعدے اور عہد پر کار بند رہتے ہوئے وزیر اعظم نے 4 فروری کو گواہاٹی میں سرمایہ کاروں کی عالمی چوٹی کانفرنس اور 18 فروری کو رواں سال مقناطیسی مہاراشٹر کا افتتاح کیا تھا ۔
u.992