Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے صدر بائیڈن سے ملاقات کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے صدر بائیڈن سے ملاقات کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے صدر عزت مآب جناب جوسف آر بائیڈن سے ملاقات کی۔ صدر بائیڈن، جو بطور صدر پہلی مرتبہ بھارت کے دورے پر آئے ہیں، 9 سے 10 ستمبر 2023 کو نئی دہلی میں منعقد ہونے والی جی 20 سربراہ ملاقات میں شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم نے بھارت – امریکہ جامع عالمی تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے تئیں صدر بائیڈن کی تصوریت اور عہدبندگی کی ستائش کی، جو ساجھا جمہوری اقدار، تزویراتی ہم آہنگی اور عوام سے عوام کے مابین مضبوط تعلقات پر مبنی ہے۔

دونوں قائدین نے جون 2023 میں وزیر اعظم کے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے تاریخی دورے کے مستقبل پر مبنی اور جامع نتائج کو نافذ کرنے کی سمت میں ہوئی پیش رفت کی ستائش کی، جس میں اہم اور ابھرتی ہوئی تکنالوجی (آئی سی ای ٹی) کے لیے بھارت- ریاست ہائے متحدہ امریکہ پہل قدمی بھی شامل ہے۔

دونوں قائدین نے دفاع، تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، صحت، تحقیق، اختراع، ثقافت اور دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان تعلقات سمیت باہمی تعاون میں پائیدار رفتار کا خیرمقدم کیا۔

صدر بائیڈن نے چاند کے قطب جنوبی کے نزدیک چندریان 3 کی تاریخی لینڈنگ پر وزیر اعظم اور بھارت کے عوام کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کی اور خلاء میں دونوں ممالک کے درمیان عمیق تعاون پر روشنی ڈالی۔

دونوں قائدین نے کئی عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں قائدین اس بات پر متفق ہوئے کہ بھارت – امریکہ شراکت داری نہ صرف دونوں ممالک کے لوگوں کے لیے بلکہ عالمی فلاح و بہبود کے لیے مفید ہے۔

وزیر اعظم نے جی 20 کی بھارت کی صدارت کی کامیابی کو یقینی بنانے میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ سے حاصل ہونے والی مسلسل حمایت کے لیے صدر بائیڈن کو مبارکباد پیش کی۔

**********

 

(ش ح ۔ا ب ن ۔م ف )

U.No:9294