Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم  نریندر مودی نے صدر پوتن سے بات  چیت کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج روسی وفاق کے صدر عزت مآب جناب ولادیمیر پوتن سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

صدر پوتن نے وزیر اعظم کو یوکرین سے متعلق حالیہ واقعات کے بارے میں جانکاری دی۔

تفصیلی جائزے کے لیے صدر پوتن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے تنازعے کے پرامن حل کے لیے بھارت کے مستقل موقف کا اعادہ کیا۔

دونوں قائدین نے باہمی ایجنڈے میں ہوئی پیش رفت کا جائزہ لیا ، اور بھارت اور روس کے درمیان خصوصی اور مراعات یافتہ کلیدی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے اپنے عزم اعادہ کیا۔

وزیر اعظم نے صدر پوتن کو 23ویں بھارت – روس سالانہ سربراہ اجلاس کے لیے اس سال کے آخر میں بھارت دورے کے لیے مدعو کیا۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:4398