پی ایم انڈیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو آج وفاقی جمہوریہ جرمنی کے چانسلر عزت مآب فریڈرک مرزکی ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔
بھارت اور جرمنی اس سال سفارتی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں، اس سلسلے میں وزیر اعظم اور چانسلر مرز نے بھارت – جرمنی کلیدی شراکت داری کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اعلیٰ سطحی باہم تبادلوں میں پائیدار رفتار کا ذکر کیا اور تجارت و سرمایہ کاری، جدید تکنالوجیوں، ماحول دوست توانائی، دفاع، تعلیم اور صلاحیتوں کی منتقلی سمیت باہمی تعاون کے اہم شعبوں میں مزید مضبوطی لانے کے لیے اپنی عہدبستگی کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی مفادات سے متعلق علاقائی اور عالمی موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا او رعالمی امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے قریبی تال میل بنا کر مسلسل کام کرنے پر اتفاق کیا۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:3284
Had a warm and productive conversation with Chancellor Friedrich Merz. As India and Germany celebrate 75 years of our diplomatic relations, we reaffirmed our commitment to further strengthening our Strategic Partnership across trade & investment, defence, clean energy, advanced…
— Narendra Modi (@narendramodi) September 10, 2026