Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نےایک سنسکرت سبھاشتم شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے سب کیلئے ابدی مسرت ، خوشی اور خوشحالی کیلئے دعا کی ہے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سنسکرت سبھاشتم شیئر کرتے ہوئے کہا کہ فطرت کا لامحدود فضل ، سوریہ دیو کی توانائی اور بارش جیسی مقدس نعمتیں ہماری زندگیوں کو خوشی اور خوش قسمتی سے مالا مال کرتی ہیں ۔ جناب مودی نے اپنی دلی خواہش کا اظہار کیا کہ یہ کرہ ارض ہمیشہ آباد ، سرسبز اور خوشحال رہے ۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

‘‘قدرت کا لامحدود فضل، سوریہ دیو کی توانائی اور بارش جیسی مقدس نعمتیں ہم سب کی زندگیوں کو خوشی اور خوش قسمتی سے مالا مال کرتی ہیں۔میری دعا ہے کہ زمین پر ہریالی اور خوشحالی ہمیشہ قائم رہے۔

शं नो देवः सविता त्रायमाणः शं नो भवन्तूषसो विभातीः।

शं नः पर्जन्यो भवतु प्रजाभ्यः शं नः क्षेत्रस्य पतिरस्तु शम्भुः॥

دنیا کی روشن محافظ سویتا دیوہمارے لئے مبارک ہوں ۔ چمکتی ہوئی صبح ہماری زندگیوں میں خوشی اور تندرستی لائے ۔ بارش کے دیوتا پرجنیہ ہمارے لوگوں کی بھلائی کریں اور کھیتوں ، فصلوں اور زمین کے خیر خواہ مالک ہمیں خوشی اور خوشحالی عطا کریں ۔

ش ح۔ ک ا۔ ش ہ ب

U.NO. 7491