پی ایم انڈیا
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج آیوشمان بھارت منصوبے کے آغاز کے آٹھ سال مکمل ہونے کے موقع پر اس کی اہم کامیابیوں کو اجاگر کیا۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ آٹھ سال قبل یہ منصوبہ اس تصور کے ساتھ شروع کیا گیا تھا کہ ہر بھارتی شہری کو معیاری اور سستی طبی سہولیات تک رسائی حاصل ہونی چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ آج 60 کروڑ سے زیادہ مستحقین کو سالانہ 5 لاکھ روپے تک کا ہیلتھ کوریج حاصل ہے، جس کے باعث یہ دنیا کا سب سے بڑا صحت عامہ کا منصوبہ بن چکا ہے۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ اس اقدام کے نتیجے میں علاج معالجے کے اخراجات میں ریکارڈ بچت ہوئی ہے، جس سے غریب اور متوسط طبقے کو نمایاں فائدہ پہنچا ہے۔
وزیراعظم نے مزید زور دیا کہ صحت کی سہولیات اب ہر شخص کی دہلیز کے مزید قریب پہنچ رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آیوشمان آروگیہ مندروں میں اب تک 500 کروڑ سے زائد مرتبہ مریضوں اور شہریوں کی آمد ریکارڈ کی جا چکی ہے، جس سے زمینی سطح پر بنیادی صحت کی سہولیات مزید مضبوط ہو رہی ہیں۔وزیراعظم نے آیوشمان بھارت کے تمام مستحقین کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
وزیرِ اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم‘ ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا:
‘‘آٹھ سال قبل آیوشمان بھارت کا آغاز اس مقصد کے ساتھ کیا گیا تھا کہ ہر بھارتی شہری کو معیاری اور سستی طبی سہولیات تک رسائی حاصل ہو۔
آج 60 کروڑ سے زائد مستحقین کو سالانہ 5 لاکھ روپے تک کا طبی بیمہ حاصل ہے، جس کے باعث یہ دنیا کا سب سے بڑا صحتِ عامہ کا منصوبہ بن چکا ہے۔
اس منصوبے کے ذریعے علاج معالجے کے اخراجات میں ریکارڈ بچت ممکن ہوئی ہے، جس سے غریب اور متوسط طبقے کو خاصا فائدہ پہنچا ہے۔
اب صحت کی سہولتیں ہر شخص کی دہلیز کے مزید قریب پہنچ رہی ہیں۔ آیوشمان آروگیہ مندروں میں اب تک 500 کروڑ سے زائد مرتبہ لوگوں کی آمد ریکارڈ کی جا چکی ہے، جس سے زمینی سطح پر بنیادی صحت کی خدمات مزید مستحکم ہو رہی ہیں۔
آیوشمان بھارت سے مستفید ہونے والے تمام افراد کے لیے میری نیک خواہشات۔’’
#8YearsOfAyushmanBharat
Eight years ago, Ayushman Bharat was rolled out with the idea that every Indian should have access to top-quality and affordable healthcare.
Today, more than 60 crore beneficiaries have access to Rs. 5 lakh annual health cover, making it the largest healthcare scheme in the… https://t.co/K7bWTRNlLM
— Narendra Modi (@narendramodi) September 23, 2026
********
ش ح۔ ع ح۔ج ا
U-3952
Eight years ago, Ayushman Bharat was rolled out with the idea that every Indian should have access to top-quality and affordable healthcare.
— Narendra Modi (@narendramodi) September 23, 2026
Today, more than 60 crore beneficiaries have access to Rs. 5 lakh annual health cover, making it the largest healthcare scheme in the… https://t.co/K7bWTRNlLM