پی ایم انڈیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نیدرلینڈس کے وزیر اعظم عزت مآب روب جیٹن کے ساتھ مشہور ڈچ آبی انتظام کاری ڈھانچے، افسلوئٹ ڈزک کا دورہ کیا۔
اس دورے نے اختراعی آبی انتظام کاری حل، موسمیاتی لچک، اور پائیدار بنیادی ڈھانچے کے تئیں دونوں ممالک کی ساجھا عہد بستگی کو اجاگر کیا۔ افسلوئٹ ڈزک ، جو 32 کلومیٹر طویل باندھ اور ایک سنگ بست راستہ ہے، سیلاب کو روکنے اور بحالیٔ اراضی کے لیے ایک عالمی بینچ مارک کی حیثیت رکھتا ہے، اور یہ تازہ پانی کی ذخیرہ اندوزی کے ساتھ ساتھ نیدرلینڈس کے ایک بڑے حصے کو شمالی سمندر سے محفوظ رکھتا ہے۔
باندھ کے اس دورے سے افسلوئٹ ڈزک اور ریاست گجرات میں بھارت کے اولوالعزم کلپسار پروجیکٹ کے درمیان موازنہ اجاگر ہوتا ہے۔ کلپسار پروجیکٹ کا مقصد خلیج کھمبھات میں تازہ پانی کا تالاب تیار کرنا، سمندر ی لہروں کی بجلی کو یکجا کرنا، سینچائی، اور نقل و حمل کا بنیادی ڈھانچہ تیار کرنا ہے۔ اس سلسلے میں، طرفین نے کلپسار پروجیکٹ سے متعلق تکنیکی تعاون کے لیے بھارت کی جل شکتی کی وزارت اور نیدرلینڈس کی بنیادی ڈھانچہ اور آبی انتظام کاری کی وزارت کے مابین عزم نامے پر ہوئے دستخط کا خیرمقدم کیا۔
دونوں قائدین نے اعتراف کیا کہ آبی انجینئرنگ میں ڈچ مہارت اور بھارت کے نفاذ کی وسعت باہمی طور پر مفید شراکت داریوں کے لیے مواقع فراہم کرتی ہیں۔ یہ دورہ پانی سے متعلق بھارت – نیدرلینڈس کلیدی شراکت داری کی ازسر نو تصدیق کرتا ہے اور اختراع و پائیداری کے تئیں ساجھا عہد بستگی کو اجاگر کرتا ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:7167
An area in which the Netherlands has done pioneering work is water resources. There is a lot the entire global community can learn from them.
— Narendra Modi (@narendramodi) May 17, 2026
This morning, I had the opportunity to visit the Afsluitdijk and understand the salient features of this project. I am thankful to PM… pic.twitter.com/dYFfiAuzKZ
Sharing some more glimpses from the visit to the Afsluitdijk… pic.twitter.com/8Gmu0jRUIX
— Narendra Modi (@narendramodi) May 17, 2026
Een gebied waarop Nederland baanbrekend werk heeft verricht, is waterbeheer. De hele internationale gemeenschap kan hier veel van leren.
— Narendra Modi (@narendramodi) May 17, 2026
Vanmorgen heb ik de kans gehad om de Afsluitdijk te bezoeken en inzicht te krijgen in de belangrijkste kenmerken van dit project. Ik ben… pic.twitter.com/idjsR9SuJv
Hierbij nog wat meer foto’s van het bezoek aan de Afsluitdijk… pic.twitter.com/em8zCcLvy7
— Narendra Modi (@narendramodi) May 17, 2026