Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے انڈونیشیا میں زلزلے سے ہونے والے جانوں کے اتلاف پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے انڈونیشیا میں آنے والے ایک زلزلے سے ہونے والے جانوں کے اتلاف پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے زخمی ہونے والوں کے جلد صحتیاب ہونے کی دعا کی اور کہاکہ ہندوستان اس مشکل گھڑی میں انڈونیشیا کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا:

’’انڈونیشیا میں زلزلے سے ہونے والے جانی او ر مالی نقصان پر مجھے صدمہ ہے ،زلزلے کے متاثرین اور ان کے افراد کنبہ سے  دل کی گہرائی کے ساتھ اظہار تعزیت کرتا ہوں،زخمی ہونے والوں کی جلد شفا یابی کے لئے دعا گو ہوں۔ہندوستان اس مشکل گھڑی میں انڈونیشیا کے ساتھ کھڑا ہے۔‘‘

***********

ش ح ۔ س ب ۔ م ش

U. No.12806