Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے آئی سی سی آرکے ذریعے منعقدہ کنبھ عالمی شراکت داری پروگرام میں مندوبین سے خطاب کیا

وزیر  اعظم نے آئی سی سی آرکے ذریعے منعقدہ کنبھ عالمی شراکت داری پروگرام میں مندوبین سے خطاب کیا

وزیر  اعظم نے آئی سی سی آرکے ذریعے منعقدہ کنبھ عالمی شراکت داری پروگرام میں مندوبین سے خطاب کیا

وزیر  اعظم نے آئی سی سی آرکے ذریعے منعقدہ کنبھ عالمی شراکت داری پروگرام میں مندوبین سے خطاب کیا


انڈین کونسل فار کلچرل ریلیشنز نے آج دلّی میں پرواسی بھارتیہ کیندر میں 188 ملکوں کے مندوبین،جنھوں نے پریاگ راج کے کنبھ میلے میں شرکت کی، کا استقبال کرنے کے لیے ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی  اور امور خارجہ کی وزیر مملکت محترمہ سشما سوراج مندوبین کے ساتھ ایک تاریخی گروپ فوٹو کا حصہ بنے۔

وزیر اعظم نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اِن مندوبین سے مل کر بے حد خوش ہیں جو پریاگ راج میں کنبھ میلے سے ابھی فوراً واپس لوٹے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جب تک حقیقت میں کوئی کنبھ میلہ نہیں جائے گا وہ اس کی پوری طرح  تعریف نہیں کرسکتا ہے کہ یہ کتنی بڑی وراثت ہے۔انھوں نے کہا کہ  یہ روایت ہزاروں سال سے بلارکاوٹ چلی آرہی ہے۔

 انھوں نے کہاکہ کنبھ جتناسماج کی اصلاحات سے تعلق رکھتا ہے اتنا ہی روحانیت سے بھی جڑا ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کنبھ مستقبل کے لیے ایک روڈ میپ تیار کرنے  نیز ترقی کی نگرانی کرنے کے لیے مذہبی پیشواؤں اور سماجی مصلحوں کے درمیان باہمی گفتگو کا ایک فورم بنا ہوا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اب کنبھ میلہ میں  جدیدیت اور ٹیکنالوجی کو اعتقاد ، روحانیت اورتہذیبی شعور کے ساتھ جوڑنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دنیا ہندوستان کو اس کی جدیدیت اور بیش قیمت اور  مالامال ورثے کے لیے تسلیم کرے گا۔ انھوں نے دنیا بھر سے آئے ہوئے مندوبین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی شرکت کنبھ کی کامیابی کا ایک بیحد اہم حصہ رہی۔

وزیر اعظم نے ہندوستانی پارلیمانی انتخابات کو ‘جمہوریت کا کنبھ’ قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ کنبھ میلے ہی کی طرح ہندوستانی پارلیمانی انتخابات، اپنی عظیم سطح نیز مکمل شفافیت کے ساتھ کُل ملاکر پوری دنیا کے لیے تحریک کا وسیلہ بن سکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ دنیا بھر سے لوگوں کو یقینی طور سے ہندوستان آکر اس کے پارلیمانی انتخابات کے انعقاد اور انتظام کو دیکھنا چاہیے۔

 

U. No. 1207