Search

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ایشیائی پیرا گیمز 2026 میں خواتین کے 1500 میٹر ٹی 12/13 مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے پر سومیہ کو مبارک باد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایشیائی پیرا گیمز 2026 میں خواتین کے 1500 میٹر ٹی 12/13 مقابلے میں ذاتی طورپر بہترین وقت کے ساتھ طلائی تمغہ جیتنے پر سومیہ کو مبارک باد دی۔

جناب مودی نے کہا کہ اپنے پہلے ہی مقابلے میں ان کی غیر معمولی کارکردگی ان کی صلاحیت، لگن اور عزم کی عکاس ہے۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’یقیناً یہ ایک شاندار آغاز ہے، جس میں طلائی تمغہ حاصل ہوا!

سومیہ نے ایشیائی پیرا گیمز 2026 میں خواتین کے 1500 میٹر ٹی 12/13 مقابلے میں طلائی تمغہ جیت کر اپنی نمایاں شناخت قائم کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنا ذاتی بہترین وقت بھی درج کیا ہے!

اپنے پہلے ہی مقابلے میں اس طرح کی غیر معمولی کارکردگی پیش کرنا ان کی صلاحیت، لگن اور عزم کا بھرپور ثبوت ہے۔ انہیں مبارک باد۔ — وزیر اعظم نریندر مودی‘‘

 

 

 

******

ش ح۔ ف ا۔ م ر

U-NO. 6348